چنئى، 11 دسمبر (يو اين آئى) سرى لنکا کے صدر مہندرا راج پکشے کى تروپتى آمد کى مخالفت ميں ہونے والے مظاہرے کو کور کرنے والے صحافيوں کو آندھرا پرديش پوليس کے زدوکوب کرنے کى سياسى پارٹيوں نے سخت مذمت کى ہے۔ ان ميں تمل ناڈو کى اپوزيشن پارٹى ڈراوڑ منيترکزگم (ڈى ايم
کے)، بھارتيہ جنتا پارٹى (بى جے پى) اور کانگريس اہم ہيں۔
اس کے علاوہ مختلف ميڈيا تنظيموں جس ميں رپورٹرس گلڈ،دى چنئى ايکسپريس کلب اورانڈين جرنلسٹ فيڈريشن شامل ہيں، نے بھى واقعہ کى مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کيا ہے کہ آندھراپرديش حکومت خاطىوں کے خلاف جلد از جلد کارروائى کرے۔